پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ قانون سازی میں تعاون کرنے سے معذرت کرلی ہے اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں صرف علامتی شرکت کرے گی،
مگر کسی قانون کی حمایت نہیں کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حالات کی بگڑنے کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی اور حکومت اس معاملے کو وزیراعظم کی وطن واپسی پر نوٹس میں لے گی۔ اس کے ساتھ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان لفظی جنگ بندی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی بلا لیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی حالیہ دنوں میں بڑھ گئی ہے اور دونوں صوبائی حکومتوں کے ترجمان ایک دوسرے پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں