فضائی عملے کی گاڑی کوحادثہ

پی آئی اے کے فضائی عملے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ یہ عملہ پشاور سے لاہور بذریعہ سڑک سفر کر رہا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین فضائی میزبان زخمی ہوئیں۔ زخمیوں میں عروج سحر، عارفہ عرفان اور کاشف علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے فضائی عملے کو سڑک کے ذریعے سفر کے دوران حادثات کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ پی آئی اے کے شعبہ میڈیکل کے حکام اس وقت ہسپتال میں موجود ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close