محکمہ موسمیات نے طوفان شکتی کراچی سے 800 کلو میٹر جنوب مغرب میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں شدید طوفان “شکتی” شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، طوفان کے زیرِ اثر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق طوفان آئندہ 12 گھنٹے کے دوران مزید کمزور ہو جائے گا،اعلامیے کے مطابق طوفان شکتی کی وجہ سے سمندر میں طغیانی 7 اکتوبر بروز منگل تک رہ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں