پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے؟ ہمیں ڈیڈ لائن دی گئی تھیں کہ انتخابات کروائے جائیں — تمام صوبوں میں انتخابات ہو چکے ہیں تو پنجاب میں کیوں تعطل ہے؟
شرجیل میمن نے ملکی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیانات میں انتہا پسندی نہ پھیلائی جائے۔ ”میرا پانی، میری مرضی“ اور ”میرا پیسہ، میری مرضی“ جیسے بیانات درست نہیں۔ آئین اور پانی کے معاہدات سے واقف لوگوں کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ اگر میں یہی کہہ دوں کہ ”میری پورٹ میری مرضی“ یا ”میرا کوئلہ میری مرضی“ تو مجھے میری قیادت پارٹی سے نکال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے سے گریز کیا جائے اور اپنے اسپِیچ رائٹرز کو خاموش کروایا جائے — ملک اور وسائل سب کا مشترکہ سرمایہ ہیں، مخصوص افراد یا صوبے کا نہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں پنجاب حکومت نے پیپلزپارٹی کے خلاف یکطرفہ مہم چلائی، جس کی وہ سمجھ نہیں پاتے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پیپلزپارٹی کو کسی ذاتی یا سیاسی کشمکش میں گھسیٹا نہ جائے؛ اگر کسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو اسے پیپلزپارٹی پر منتقل نہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں