عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان

وفاقی حکومت نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ کے معاملے پر تحقیقات تیز کرتے ہوئے پلیٹ فارم سے باضابطہ رابطے کا آغاز کر دیا ہے،

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے بتایا کہ عمران خان کا اکاؤنٹ جیل میں رہتے ہوئے بھی سرگرم ہے جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں، اور تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں، اس کی جانچ کی جا رہی ہے، دوسری جانب سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم پہلے ہی عمران خان سے دو بار تفتیش کر چکی ہے مگر ان کے تعاون نہ کرنے پر اب انہیں اکیس نکاتی تحریری سوال نامہ دیا گیا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے اور پوسٹس ان کی مرضی سے کی جاتی ہیں یا نہیں، علاوہ ازیں عدالت نے پہلے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت بھی دی تھی مگر عمران خان اس پر آمادہ نہ ہوئے، اب حکومت کا کہنا ہے کہ مزید شواہد کی روشنی میں قانونی نتائج جلد سامنے آ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close