بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 20 سے زائد دہشت گرد زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن خضدار کے علاقے زہری میں کیا گیا، جہاں مقامی عوام نے سیکیورٹی فورسز کی کامیابی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں