پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری آ گئی، قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے مانچسٹر میں پائلٹس، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کے لیے رہائش کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر میں عملے کو ہوٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، جنہیں 3 نومبر 2025 تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ درخواستیں پی آئی اے کے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں گی۔ فلائٹ آپریشن کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے حکومتی اور مقامی حکام سے مشاورت کر رہی ہے۔
یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور سیاحت کے شعبے کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں