خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے تین ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے،
جس پر سالانہ تین ارب روپے لاگت آئے گی اور ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈر بھی درخواست دے سکیں گے۔ کابینہ نے کم انرولمنٹ والے اسکولوں اور کالجوں کو پائلٹ بنیادوں پر آؤٹ سورس کرنے کی بھی اجازت دی ہے، مگر اس سے اساتذہ کی ملازمت پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور بچوں کو تعلیم مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں