عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے انہیں مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ شرمیلا فاروقی کے ساتھ کارکردگی کی بنیاد پر مناظرہ کرنے کو تیار ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے سندھ میں برسرِ اقتدار ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں حکومت سنبھالے ابھی دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ:

“آپ 17 سال میں عوامی فلاح کے 17 منصوبے بھی نہیں گنوا سکتیں، جبکہ مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے، جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں۔”

“مریم نواز کے تحت ’اپنی چھت اپنا گھر‘ اسکیم میں 90 ہزار گھر دیے گئے، اور 80 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کی گئیں۔”

“کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریف کرتے ہیں۔”

“سیلاب متاثرین کو مریم نواز 10، 10 لاکھ روپے کے امدادی چیکس دینے جا رہی ہیں۔”

عظمیٰ بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:

“آئیں اور مناظرہ کریں، پرفارمنس کا مقابلہ کریں۔”

شرمیلا فاروقی کا ردعمل: “یہ پانی کسی ایک کا نہیں، سب کا ہے”

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام “جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جب ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو کہے:

“میرا پیسہ، میرا پانی، انگلی توڑ دیں گے”،
تو یہ افسوسناک رویہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ:

“پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کی اہم اتحادی ہے، اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے۔”

“ہم سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کی بات کر رہے ہیں، ذاتیات پر نہیں۔”

“2022 کے سیلاب میں سندھ حکومت نے بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کو براہِ راست مالی امداد دی۔”

“پنجاب میں فوری ریلیف کے لیے بی آئی ایس پی کے علاوہ کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔”

“اگر آپ ہمیں نشانہ بنائیں گے تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔”

“یہ نہ آپ کا پانی ہے، نہ میرا، بلکہ پاکستان کے عوام کا ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close