وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیر خزانہ کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے منا لیا۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کے دیرینہ مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی اتفاق کیا ہے اور وزیراعظم کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری بھجوائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ہیلتھ رسک الاؤنس کی حتمی منظوری دیں گے، وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کا ہیلتھ رسک الاؤنس 2014 میں منجمد ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں