نادرا نے بزرگ شہریوں کے لیے متعدد نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے جن میں سب سے اہم فیصلہ یہ ہے کہ اب پچپن سال کی عمر پر ہی تا حیات شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا، جو پہلے ساٹھ سال کی عمر پر ملتا تھا۔ بزرگ افراد کو نادرا دفاتر میں وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر خدمات دی جائیں گی۔ جو بزرگ دفتر نہ آ سکیں، وہ نادرا کے نمائندے کو گھر بلوا کر شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے گم شدہ کارڈ کا متبادل، ترمیم یا تجدید، اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انگلیوں کے نشانات میں مسئلہ ہونے کی صورت میں صرف چہرے کی تصویر سے شناخت کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ نادرا نے یہ بھی بتایا ہے کہ بہت جلد بزرگ پنشنرز کو موبائل ایپ کے ذریعے ’’زندگی کے ثبوت‘‘ کی ڈیجیٹل سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں