اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفود کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات ختم ہوگئی ہے، جس میں دونوں جماعتوں نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ملاقات میں ایاز صادق، اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری، رانا مبشر اور پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر و اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔ اس سے پہلے پیپلزپارٹی کے وفد نے اسحاق ڈار سے علیحدہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معافی مانگنے اور بیانات واپس لینے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کسی لیڈر یا کارکن نے پنجاب کے خلاف کوئی متنازعہ بیان نہیں دیا، اگر کوئی ثبوت ہے تو پیش کیا جائے، بصورت دیگر مریم نواز کو اپنا مؤقف واپس لینا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں