وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پارٹی میں جان بوجھ کر مایوسی پھیلائی جارہی ہے
اور کچھ افراد رہائی کے لیے سنجیدہ کوششوں کے بجائے اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وی لاگر پارٹی میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں اور علیمہ خان ان کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حفیظ اللہ نیازی مضامین میں علیمہ خان کے ساتھ وزیراعظم اور چیئر پرسن جیسے القابات استعمال کر رہے ہیں، جس سے تاثر دیا جارہا ہے کہ علیمہ خان کو پارٹی کی سربراہی دی جائے۔ علی امین نے عمران خان کو بتایا کہ گروپ بندیاں ہو رہی ہیں اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی بجٹ پیش نہ کرتے تو قانونی طور پر نااہل قرار پاتے اور حکومت ختم ہوجاتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں