سندھ بار کونسل اور پیپلزپارٹی کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر احتجاج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر سندھ بار کونسل نے آج ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بار کونسل نے مریم نواز سے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا:”میرا پانی میرا پیسہ، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے؟ پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ این ایف سی میں چاروں صوبوں کو ایک جیسے پیسے ملتے ہیں، آپ پیسے کہاں لگاتے ہیں؟ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ پنجاب نے کبھی آپ کے معاملات میں مداخلت نہیں کی، آپ بھی نہ کریں۔”

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس کے دوران نوید قمر نے کہا کہ “یہ میرا پانی میرا پیسہ کا کیا مطلب ہے؟ مریم نواز کی تقریر پر بہت افسوس ہوا۔ پنجاب میں پہلی بار ایسا سیلاب آیا لیکن سندھ کو اس کا تجربہ ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close