پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات, کارکنان کیلئے پریشان کن خبر آگئی

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان مذاکرات نہیں بلکہ انتشار چاہتے ہیں، ان کے مطابق حکومت اور وزیراعظم نے کئی بار بات چیت کی پیشکش کی

جو پی ٹی آئی نے رد کر دی، دلچسپ طور پر پی ٹی آئی کے اندر بھی مایوسی بڑھ رہی ہے کیونکہ زیادہ تر رہنما مفاہمت کے خواہاں ہیں لیکن عمران خان ماننے کو تیار نہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر جیسے رہنما عمران خان کو بغیر شرط مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات بھی کی تاہم اس کے نتائج سامنے نہیں آئے، پارٹی میں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم اور یوٹیوبرز کی جارحانہ تنقید معتدل آوازوں کو خاموش کر رہی ہے، جس سے پارٹی کے اندر اختلاف رائے دب رہا ہے اور سخت رویوں کو فروغ مل رہا ہے، موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بامعنی سیاسی مذاکرات کے امکانات مزید غیر یقینی دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close