بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے تاکہ انہیں سفر میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

پی آئی اے کے مطابق مسافر 10 اکتوبر تک یہ رعایتی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں، جن کے ذریعے وہ 30 ستمبر سے 19 دسمبر 2025 کے درمیان سفر کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے اپنے طویل فاصلے طے کرنے والے بوئنگ 777 طیاروں کی ضروری دیکھ بھال کے باعث 13 سے 27 ستمبر 2025 تک پاکستان سے کینیڈا کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

پی آئی اے کا ٹورنٹو کے لیے فلائٹ آپریشن دو بوئنگ 777 ایل آر طیاروں کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جن میں سے ایک طیارہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کی وجہ سے گراؤنڈ کیا گیا، جبکہ دوسرے طیارے کو مینٹیننس کے دوران غیر معیاری جیکس کے استعمال کی اطلاع بوئنگ کمپنی کو دیے جانے پر روک دیا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فضائی آپریشن کی یہ عارضی معطلی بحرِ اوقیانوس عبور کرنے والے خصوصی طیاروں کی بروقت مرمت کے لیے کی گئی تاکہ اگلے مہینے متوقع مسافروں کے رش سے پہلے طیارے مکمل طور پر تیار ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close