پاکستان نے چین کو 220 ارب روپے سود کی ادائیگی سے انکار کر دیا

حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چین کے تحت سی پیک میں قائم کیے گئے بجلی گھروں کو تاخیر سے ادائیگی پر 220 ارب روپے کا سود ادا نہیں کرے گی، اور اس حوالے سے بیجنگ سے باقاعدہ چھوٹ کی درخواست کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے ذرائع کے مطابق، توانائی ڈویژن نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں پاور سیکٹر کی مالی اور عملی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف 250 ارب روپے کے اصل واجبات کو تسلیم کرتی ہے، جبکہ 220 ارب روپے سود کی مد میں واجب الادا رقم کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ یہ رقم 1.7 کھرب روپے کے مجموعی سرکلر ڈیٹ کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق، حالیہ ملاقاتوں میں چین نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کے معاہدے کے مطابق فوری طور پر ایک ’سرکلر اکاؤنٹ‘ قائم کیا جائے، تاکہ واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close