کریڈٹ کارڈکےذریعےبینکوں سےرقم نکلواکر واپس نہ کرنیوالوں کی شامت

بینکنگ عدالتوں نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم نکال کر واپس نہ کرنے کے کیس میں تقریباً دو سو نادہندہ افراد اور کمپنیوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف ڈگریاں جاری کر دی ہیں،

عدالتوں نے ساتھ ہی کورٹ آکشنر بھی مقرر کر دیے ہیں جنہوں نے نیلامی کی تاریخوں کے اشتہارات دیواروں پر چسپاں کر دیے ہیں، عدالتوں نے نیلامی اکتوبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، مالیاتی اداروں کا مؤقف ہے کہ جن کمپنیوں اور افراد نے قرض لیا وہ رقم واپس نہ کر کے اداروں کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ دعوے سات مختلف بینکنگ عدالتوں میں دائر کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close