پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت خارج

انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی۔

نعیم پنجوتھا کے خلاف 5 اکتوبر 2024ء کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ صدر حسن ابدال میں دو مقدمات درج تھے، جن میں جلاؤ گھیراؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزامات شامل ہیں۔ وہ مارچ 2025 سے عبوری ضمانت پر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close