اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکلر جاری کر دیا گیا۔
سرکلر میں کہا گیا کہ صحافی، وکلا اور سائلین کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکتے، کمرہ عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ موبائل فون عدالت کے اندر صرف سائلنٹ موڈ پر استعمال ہو سکیں گے، لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی، سکیورٹی اہلکار کو ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں