اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایسے افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی، اور ان پر ایف آئی آر درج ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت دی ہے کہ شہری فوری طور پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ سہولت کے لیے ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد 24 گھنٹے کھلا رہے گا جبکہ 11 خدمت مراکز پر اوقات کار شام 6 بجے سے بڑھا کر 9 بجے تک کر دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں