نادرا نے فیس ادائیگی کے لیے آسان آپشنز فراہم کردیے

نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے فیس ادائیگی کے کئی آسان طریقے متعارف کرادیے ہیں۔ اب درخواست منظور ہونے کے بعد فیس نادرا دفتر میں کیش کے ذریعے یا جاز کیش، ایزی پیسہ اور ای سہولت سے بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔

شہری درخواست جمع کراتے وقت نادرا عملے سے راست کیو آر کوڈ لے کر اپنی بینکنگ ایپ سے آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں، وہ بھی بغیر کسی اضافی چارج کے۔ یہ سہولت ملک بھر میں دستیاب ہے، جبکہ شکایت کے لیے 1777 پر کال، complaints.nadra.govt.pk پورٹل یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close