الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتیں، آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی، باضابطہ رجسٹرڈ کر لیں ہیں جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد ایک سو ستر ہو گئی ہے۔
آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی اور تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان مقرر کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن مکمل کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں