مسلم لیگ ق نے وضاحت کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے۔ ترجمان مصطفیٰ ملک کے مطابق چوہدری شجاعت سے آج باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن نے ملاقات کی، تاہم یہ صرف ملاقات تھی، کوئی عہدہ نہیں دیا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چوہدری شجاعت ماضی میں کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں اور اب یہ ذمہ داری چوہدری شافع حسین کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت اور ان کا خاندان کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ سرگرم رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں