وفاقی وزیرِ توانائی و پٹرولیم علی پرویز ملک کا دورہ ملتان، گیس سپلائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات

وفاقی وزیرِ توانائی و پٹرولیم علی پرویز ملک کا دورہ ملتان، گیس سپلائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات

لاہور 20 ستمبر (پی این آئی) جلالپور پیر والا موٹروے بریچ پوائنٹ پر آج وفاقی وزیرِ توانائی و پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک، سیکریٹری پٹرولیم، ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل اورڈی ایم ڈی آپریشنز ثاقب ارباب نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی بائی پاس لائن کی تکمیل کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ گیس کی بلاتعطل فراہمی کو برقرار رکھاجا سکے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے ستلج میں حالیہ اونچے درجےکے سیلاب کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت مذکورہ پائپ لائن کو پہلے ہی آئسولیٹ کر دیا گیا تھا۔ فیلڈ ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پانی کی سطح معمول پر آتے ہی پائپ لائن کی مرمت اور بحالی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ پنجاب اور بالائی علاقوں میں گیس کی فراہمی متوازی لائن کے ذریعے جاری ہے۔ صوبے کے کسی بھی شہر میں گیس کی سپلائی میں بندش واقع نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close