برٹش کونسل پاکستان نے ان پاکستانی طلبہ کو جو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، فوری طور پر طالب علم ویزا کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت دی ہے،
خاص طور پر ان طلبہ کو جنہوں نے حال ہی میں اپنے تعلیمی نتائج حاصل کیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزا درخواست میں تاخیر نہ کی جائے تاکہ ویزا کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے اور طلبہ وقت پر اپنی تعلیم کا آغاز کر سکیں۔ درخواست دینے کے لیے طلبہ کے پاس یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ سی اے ایس نمبر اور تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل ہونے چاہییں، جب کہ درخواست سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن دی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں