ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

سوات کے شہر مینگورہ اور قریبی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش جاری ہے، جس کے باعث دریائے سوات کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جبکہ پہلے آنے والے سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت ابھی مکمل نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان مزید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے اور خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، تاہم ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں اور صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close