وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے درجنوں مریض ہسپتال پہنچ گئے ،ڈینگی کیسز کی تعداد چار سو سے بھی تجاوز کرگئی
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 25 کیسز رپورٹ ہوئے، 21 مریض اسپتال داخل ہوگئے، دیہی علاقوں سے 13، شہری علاقوں سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بھارہ کہو سے 6 کیسز، روات اور علی پور سے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیکٹر جی 5، جی 6، ایف 6، جی-7، ایف-10 سے دو دو مریض سامنے آئے۔
جی-11، ای-11، ایچ-9، ایف-13، جی-9 اور ترلائی II سے 1،1 مریض رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 458 تک پہنچ گئی۔
کل 343 مقامات کا معائنہ کیا گیا ، 14 ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی ، ہاٹ اسپاٹس پر سخت انتظامی اقدامات کیے گئے ، کمرشل سائٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ، اسلام آباد بھر میں ڈینگی کنٹرول کی 40 ہزار سے زائد سرگرمیاں ہوئیں ۔
759 گھروں میں اسپرے کیے گئے ،، مریضوں کے گھروں کے اطراف اقدامات کیے گئے ، 133 مقامات پر فوگنگ آپریشنز مکمل کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں