انا للہ و انا الیہ راجعون ، سینئرصحافی انتقال کرگئے

سینئر صحافی سید محمد صوفی کے انتقال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی صحافتی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،

خصوصاً کھیلوں کے فروغ میں ان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سید محمد صوفی جیسے کہنہ مشق اور باوقار صحافی کا انتقال درحقیقت سپورٹس جرنلزم کے ایک سنہری دور کا اختتام ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مرحوم کی تحریریں اور تبصرے نئی نسل کے صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close