دریاؤں میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں سیلابی صورت حال ختم ہو گئی ہے اور پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا ہے، تاہم دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 2 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی 74 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ خانکی میں پانی کا بہاؤ 65 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر پانی 60 ہزار کیوسک ہے، چنیوٹ سے 44 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 94 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 86 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ اسلام پر پانی کا بہاؤ 82 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں سیلابی صورت حال ختم ہو گئی ہے اور پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا ہے، جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 12 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 11 ہزار کیوسک، ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 37 ہزار کیوسک، اور ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاؤ 40 ہزار کیوسک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close