سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو بارڈر کراسنگ کے دوران ہی مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے، گزشتہ تین ماہ میں درجنوں خارجی دہشتگرد سرحد عبور کرنے کی کوشش میں مارے جا چکے ہیں، جس سے ان کے سرغنہ سخت الجھن اور اندرونی اختلافات کا شکار ہیں،
ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی نے بارہا دہشتگردوں کو موبائل فون کے استعمال سے گریز کی ہدایت دی ہے جبکہ دہشتگردوں کو عوام میں چھپنے اور ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، مسجدیں اور حجرے ان کے خفیہ ٹھکانے بن چکے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں، حالیہ حملوں میں بڑی تعداد افغان دہشتگردوں کی تھی، فورسز ان خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں