سیلاب کےبعدمہنگائی سےنمٹنےکیلئےاہم اقدام

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فلڈ ریلیف کیمپ اور متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا خود سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں مصروف ہیں، سیلاب کے بعد مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ایک کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے،

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو دی جانے والی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی، ملک کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، سرمایہ کاری آ رہی ہے اور تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل متاثرین کے لیے بوجھ ہیں، جنہیں ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، نقصانات کا تخمینہ پندرہ دن میں سامنے آ جائے گا اور فوری بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کن حالات سے گزر رہے ہیں، اور ریلیف آپریشن کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close