شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں مزید 13 نادرا دفاتر اور میگا سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے نادرا وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ای ٹرانسفر آف پراپرٹی اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے میں آن لائن پراپرٹی ٹرانسفر کی جانب بڑھ رہے ہیں، نادرا اور سندھ حکومت کے درمیان ڈیجیٹل اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بھی نادرا دفاتر کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں