سعودی عرب کا اہم اسلامی ملک کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب شام کو 16لاکھ 50ہزار بیرل خام تیل فراہم کرے گا.

سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ اور شامی وزارت توانائی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

امداد کا مقصدشامی ریفائنریز کی کارکردگی بہتر بنانا اور مالی استحکام لانا ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تعاون شامی معیشت کے فروغ اور معاشی چیلنجز کے حل میں مددگار ہو گا، امداد سے شام کےاہم شعبوں کی ترقی اور پائیدار ترقی کےاہداف حاصل ہوں گے۔

سعودی عرب کا کہنا تھا کہ شامی عوام کی زندگیوں کوبہتربنانےکیلئےمسلسل اقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close