محنت کشوں کی کم از کم اجرت مقرر، کتنی ؟ نوٹیفکیشن جاری

صوبائی وزیر محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اعلان کیا ہے کہ محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت چالیس ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق یہ اجرت چھببیس ورکنگ ڈیز کے حساب سے مقرر کی گئی ہے جبکہ آٹھ گھنٹے کام کرنے پر مزدور کو یومیہ پندرہ سو اڑتیس روپے ملیں گے۔

وزیر محنت نے بتایا کہ محکمہ لیبر ویلفیئر کی ٹیموں کو اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دے دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close