پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور میں سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے دوران کشتی الٹنے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاقت پور میں کشتی پر سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جارہا تھا کہ اس دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں3 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے ایک فرد کی نعش برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ کشتی الٹنے کے باعث حادثہ میں ڈوبنے والے2ا فراد کی نعشوں کی تلاش جارہی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں