سعودی عرب کیجانب پاکستان کےلئےبڑاتحفہ

سعودی عرب نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پنجاب کے سات اضلاع میں بھجوائے ہیں جن میں دس ہزار شیلٹر کٹس اور دس ہزار فوڈ پیکجز شامل ہیں۔

شیلٹر کٹس میں خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی لائٹس، تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، پانی کے کولر اور جراثیم کش صابن شامل ہیں جبکہ ہر فوڈ پیکج پچانوے کلوگرام وزنی ہے جس میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہے۔ یہ سامان قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقسیم کیا جائے گا۔ امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی شریک ہوئے جہاں باہمی تعلقات، سیلاب متاثرین کی بحالی، معاشی تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close