نواز شریف کا تفصیلی چیک اپ، اہم خبر آگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف طبی معائنے کے لیے جنرل اسپتال لاہور پہنچ گئے۔

نواز شریف نے اسپتال میں ایم آر آئی سمیت دیگر طبی ٹیسٹ کروائے۔ ان کا طبی معائنہ پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس دوران نواز شریف کا نیورو وارڈ میں تفصیلی چیک اپ بھی کیا گیا۔نواز شریف نے برین اور سروائیکل ایم آر آئی کرائی، جبکہ معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انہیں پٹھوں میں درد کی شکایت ہے۔ اسی حوالے سے انہیں اینجیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈی سی آر کے لیے بھی لے جایا گیا۔یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ، معروف اسپیشلسٹ نے رپورٹ کلیئر قرار دے دیواضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، ماضی میں ان کی لندن سے اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے۔ اور وقتاً فوقتاً چیک اپ کے لیے لندن جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close