سکولز 10 ستمبر تک بند، کہاں کہاں ؟ جانئے

سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ کے اسی سرکاری اسکول اب دس ستمبر تک بند رکھے جائیں گے،

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کے مطابق بعض اسکولوں میں پانی کھڑا ہے جبکہ دیگر کا احاطہ متاثر ہوا ہے، جس کے باعث تدریسی عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلے کی روشنی میں تحصیل سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کے کئی اسکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اس لیے والدین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ صرف سرکاری اسکولوں پر لاگو ہوگا جبکہ ضلع کے تمام نجی تعلیمی ادارے پانچ ستمبر سے کھول دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close