بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے بینظیر نشوونما پروگرام میں شمولیت کے لیے ضروری ہے کہ خاتون پہلے سے بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو، اور وہ حاملہ، دودھ پلانے والی ماں یا ایسا بچہ رکھتی ہو جس کی عمر دو برس سے کم ہو۔
رجسٹریشن کے لیے تحصیل یا ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال میں قائم نشونما مرکز جانا ہوگا جہاں شناختی کارڈ، بچے کا ب فارم اور حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ جمع کروا کر اندراج کیا جا سکتا ہے۔
اس پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو ہر سہ ماہی میں ڈھائی ہزار روپے، بیٹے کی پیدائش پر ڈھائی ہزار اور بیٹی کی پیدائش پر تین ہزار روپے ادا کیے جائیں گے،
جب تک کہ بچے کی عمر دو سال نہ ہو جائے۔ یہ رقم بی آئی ایس پی کفالت سے الگ دی جائے گی اور غذائیت سے بھرپور خوراک بھی فراہم کی جائے گی تاکہ ماں اور بچے کی صحت بہتر بنائی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں