اہم رہنما کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کو پاکستان تحریک انصاف سے نکالنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جس میں ان پر پارٹی کے خلاف ووٹنگ اور فارورڈ بلاک بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے میں منحرف ارکان سید امجد زیدی، ناصر علی خان، دلشاد بانو، فضل الرحیم اور ثریا زمان کو بھی پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے،

جب کہ راجہ اعظم خان اور راجہ جلال حسین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے راجہ جلال سے دو دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حاجی گلبرخان نے پی ٹی آئی کا نام، جھنڈا یا عہدہ استعمال کیا تو مزید کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close