بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد ایک اور بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے
جس پر بھارت نے ہریکے اور فیروزپور سے نیچے ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا ہے اور پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ آبی وسائل نے تمام متعلقہ اداروں اور چیف سیکرٹریز کو الرٹ کر دیا ہے۔ پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث اب تک پچیس اضلاع کے چار ہزار ایک سو دیہات متاثر ہو چکے ہیں اور چھپن افراد جان سے جا چکے ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد اکتالیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں