اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز لیٹیگنٹس فیسیلی ٹیشن سیل قائم کردیا۔
اعلامیے کے مطابق اب اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے براہِ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرسکیں گے۔ کیس کی تفصیلات اور فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن دستیاب ہوں گی، تاکہ دنیا کے کسی بھی کونے سے انصاف تک فوری رسائی ممکن ہو۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کے لیے ہوگی۔ ساتھ ہی، جلد سماعت کی درخواست بھی اسی سیل کے ذریعے جمع کرائی جاسکے گی، جبکہ تمام ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں