یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر کا شاندار تحفہ، نئی ڈاکیومینٹری جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع و شہداء 6 ستمبر کی مناسبت سے نئی ڈاکیومینٹری جاری کر دی ہے، جس میں جنگِ ستمبر 1965 کے غازیوں کی لازوال قربانیوں اور بہادری کی داستانیں اُن کی زبانی پیش کی گئی ہیں۔

ڈاکیومینٹری میں پاک فوج کے ریاست کے ساتھ گہرے تعلق اور وطن کے دفاع کے عزم کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ اسی موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ‘اللہ ھو’ بھی ریلیز کیا ہے، جسے گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے اپنی آواز دی ہے۔ نغمے میں پاک فوج کی بہادری، پاکستانی قوم کے جذبے اور وطن سے محبت کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، پاک بحریہ کے شاندار کارنامے اور مسلح افواج کے جانبازوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے، جو سرحدوں کے محافظ اور وطن کے وقار کے نگہبان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close