دشمن کو کرارا جواب، ایئر وائس مارشل کا دو ٹوک اعلان

کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیتی رہی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، اور اگلی بار یہ اسکور صرف 6-0 پر نہیں رکے گا بلکہ 60-0 ہوگا۔ ایئر وائس مارشل نے بتایا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نہ صرف جنگ میں بلکہ امن کے دنوں میں بھی ہمیشہ عوام کی توقعات پر پوری اتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی جدت اور بہادری نے پاک فضائیہ کو دنیا بھر میں منوایا ہے اور پاکستانی عوام یہ جان لیں کہ ملک کی فضائی حدود کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کی یاد تازہ کر کے ہم اپنے عزم کو ایک بار پھر دوہراتے ہیں۔ ملک بھر میں آج یومِ شہداء و دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close