چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ہاؤسنگ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے تمام ذیلی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

یہ فیصلہ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر کیا گیا، جس کے تحت باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

  • تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ہارٹیکلچر اور واسا ایجنسیاں متاثرہ اضلاع میں ریلیف کے لیے وسائل فراہم کریں گی۔

  • ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ہارٹیکلچر ایجنسیاں متعلقہ اضلاع کو مکمل سپورٹ فراہم کریں گی تاکہ بحالی کا عمل تیز کیا جا سکے۔

  • فلڈ ریلیف کیمپس میں پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

  • متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹے ریلیف کیمپس میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

محکمہ ہاؤسنگ کا یہ اقدام عوامی خدمت اور فوری ریلیف کی فراہمی کے جذبے کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close