عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے اپنے صارفین کے لیے خوش خبری سنا دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گیس لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی۔ یعنی آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کراچی کے شہریوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے معزز صارفین کو عید میلادالنبی ﷺ کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو اس مبارک رات میں سہولت فراہم کرنا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں