پولیس اور دہشت گردوں کا انکاؤنٹر،اہم خبر

کوہاٹ کے علاقے نادر بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے انکاؤنٹر میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

آج کوہاٹ میں دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے سب انسپکٹر اور سپاہی شہید ہوگئےتھے۔

گزشتہ تین دن سے کوہاٹ کے سرحدی پہاڑی علاقے لاچی اور گرد و نواح میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔آج کوہاٹ کے علاقہ نادر بانڈہ میں دہشتگردوں نے چھپ کر حملہ کیا تھا جس کی زد میں آ کر دو پولیس اہلکار  شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کے دوراً بعد پولیس پارٹی نے دہشتگردوں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلہ مین انہیں واصل جہنم کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں لاچی کے علاقے میں افسوسناک واقعے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close