علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے پر محسن نقوی کا ردِ عمل سامنے آ گیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ ایک ڈرامہ تھا اور انہوں نے خود پر ہی انڈا پھینکوایا۔

مریم ریاض نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب تماشہ ہے اور لوگ بے وقوف بن رہے ہیں۔

یاد رہے کہ علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈہ پھینکا گیا تھا، جس پر دو خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

اب اس واقعے پر سیاسی ردعمل سامنے آ رہے ہیں، اور اس کی حقیقت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close