واپڈا کے ترجمان نے پاکستانی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تازہ صورتحال بتائی ہے۔ تربیلا ڈیم پر پانی کی آمد ایک لاکھ ستانوے ہزار چھ سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چھاسی ہزار تین سو کیوسک ہے۔
منگلا ڈیم پر پانی کی آمد تینتالیس ہزار تین سو کیوسک اور اخراج آٹھ ہزار کیوسک ہے، جبکہ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ تینتالیس ہزار چار سو کیوسک اور اخراج دو لاکھ چون ہزار نو سو کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ چھتیس ہزار دو سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چون ہزار دو سو کیوسک ہے۔ نوشہرہ پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں اٹھائیس ہزار آٹھ سو کیوسک ہیں۔ تربیلا میں پانی کی سطح ایک ہزار پانچ سو انہتر فٹ اور ذخیرہ ستاون لاکھ بائیس ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں پانی کی سطح ایک ہزار دو سو انتیس فٹ اور ذخیرہ ترپن لاکھ ایک ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ چشمہ میں پانی کی سطح چھ سو اڑتالیس فٹ اور ذخیرہ دو لاکھ اٹھاون ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تینوں ڈیموں میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ بائیس لاکھ اکیاسی ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں